وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد؛ کے پی کے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

KPK Assembly Session 640x480
KPK Assembly Session 640x480

پشاور: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اگر کامیاب بھی ہوجائے تو کے پی کے اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی تاہم آخری فیصلہ عمران خان ہی کریں گے.
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بھی ہوجائے توایسی صورت میں خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کابینہ کے قریبی ساتھیوں سے ضروری مشاورت شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں