عدم اعتماد خط کے حوالے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، امریکی وزارت خارجہ

US Department of State 640x480
US Department of State 640x480

واشنگٹن: امریکہ کے وزارت خارجہ نے عدم اعتماد کے حوالے سے خط میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارا اس خط سے کوئی تعلق نہیں ہے.
مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق دھمکی آمیز خط کے حوالے سے الزامات کی کھلے الفاظ میں تردید کردی۔ اور مزید کہا ہے کہ امریکہ کا اس خط سے کوئی تعلق نہیں ہے.
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ دھمکی آمیز خط کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں. امریکی وزارت خارنہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتا ہے اورآئینی عمل کا احترام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کے باہرسے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں عوام کو ایک خط بھی دکھایا تھا اور کہا تھا ہمیں اس خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں