وفاقی حکومت نے پنجاب کے گورنرچوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کردیا

Chaudhry Mohammad sarwar
فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے فی الفور برطرف کردیا ہے، جبکہ نئے گورنر کی تقرری بعد میں کی جائے گی.
مردان ٹائمز کو اسلام آباد سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے فی الفور برطرف کردیا ہے، جبکہ نئے گورنر کی تقرری بعد میں کی جائے گی.
اس حوالے سے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں کہا گیا ہے کہ "وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے”۔
وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین جس کو وزرات قانون کا اضافی قلمدان بھی حوالہ کیا گیا ہے نے کہا ہے ‘نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے’۔
قانون کے مطابق پنجاب کی گورنر کی برطرفی کے بعد پنجاب گورنر کے اختیارات قائم مقام ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے پاس چلے گئے۔ گورنر پنجاب کو ہٹانے کے بعد پنجاب کے قائم مقام گورنر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری بن گئے۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر کی جگہ پینل آف چئیرمین پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
مردان ٹائمز کو باوثوق زرائع سے اطلاع ملی ہے کہ چوہدری محمد سرور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرنے والے علیم خان کا ساتھ دے رہے تھے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے نئے نامزد اُمیدوار نے چوہدری محمد سرور کی شکایت کی تھی اور چوہدری محمد سرورکو پرویزالہی کی شکایت پر ہی اپنے عہدے ہٹایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں