سابقہ وزیراعظم عمران خان نے جاتے وقت کونسا آخری کام کیا؟

Imran_Khan
عمران خان، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے وزارت عظمیٰ کے آخری وقت کونسا کام کیا.
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جاتے جاتے وقت جو آخری کام کیا وہ اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم تھا.
اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر انھوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔
گزشتہ دنوں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے سابقہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کی گئی عدم اعتماد کی تحریک گزشتہ رات کامیاب ہوگئی ہے. عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وہ وزیراعظم نہیں رہے. سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کل یعنی 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا لیکن اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر بار بار اجلاس ملتوی کرتا رہا. لیکن جب رات کے 11 بجے تک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا آغاز نہ ہوا تو چیف جسٹس جناب جسٹس عمر اتا بندیال نے رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروازے کھولنے کا حکم جاری کیا اور خود سپریم کورٹ تشریف لائے. اس کے علاوہ انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی کھولنے کا حکم جاری کیا.
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی آمد کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی دوڑیں لگ گیں اور انھوں نے بار بار عمران خان سے صلاح مشوروں کے لئے وزیراعظم ہاوس جاتے رہے.
اُدھر چیف جسٹس توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کے لئے تیار بیٹھے تھے کہ اس دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپکر قاسم سوری نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا. اس کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی کارروائی مکمل کی۔
ؤوٹنگ کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن ایوان میں موجود نہیں تھا. اس لئے تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں 174 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں رہے. واضح رہے کہ ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے اراکین قومی اسمبلی نے عدم اعتماد کی کارروائی میں ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں