راولپنڈی: آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی اردو کی خبر جھوٹ کا پلندہ اور بالکل بے بنیاد ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی اردو) کی شائع ہونے والی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے. آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عام پروپیگنڈا کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں، جبکہ یہ خبر صحافت کی بنیادی اُصولوں اور اخلاقیات کے بھی خلاف ورزی ہے.
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بی بی سی کی جانب سے شائع شدہ جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں اور واضح طور پر منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے، یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔
Menu