پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا رکارڈ ٹمپرڈ ہے، گورنرپنجاب

صدر عارف علوی اور عمر چیمہ
صدر عارف علوی اور عمر چیمہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت پاکستان عارف علوی کو رپورٹ بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ کبھی موصول نہیں ہوا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹنگ کا رکارڈ بھی ٹیمپرڈ ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پنجاب کے گورنر عمر چیمہ نے پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب کے حوالے سےاپنے تحفظات پر مشتمل ایک مکمل رپورٹ صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دی ہے جو کہ صدر کو موصول ہوگئی ہے۔
پنجاب کے گورنر عمر چیمہ نے صدر عارف علوی کو چھ صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ ارسال کی ہے. رپورٹ میں انھوں نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیراعلی کے انتخاب کی آئینی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔
گورنر پنجاب کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب آئین اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نہیں ہوا. رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتخاب کی ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے، جبکہ پولیس کو بھی خلاف رولز ایوان میں داخل کیا گیا.
روپورٹ مٰیں مزید کہا گیا ہے کہ اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کو ووٹ دینے سے روکا گیا، جبکہ ووٹنگ آئین کے سیکینڈ شیڈول کے منافی طریقہ کار اختیار کرکے کروائی گئی.
گورنر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹنگ میں سیکنڈ شیڈو ل کو نظر انداز کیا گیا. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رولز 21 رولز آف بزنس کے مطابق اسپیکر نے نتائج سے آگاہ کرنا ہوتا ہے، ا کے علاوہ گورنر کا وزیراعلی کے انتخابی عمل سے مطمئن ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔
دوسری جانب گورنر نے صدر مملکت کو جو رپورٹ ارسال کی ہے اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی بھی متنازع ہے جسکی اہم وجہ آئین کے آرٹیکل 130 سب سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے. رپورٹ کے مطابق گورنر آفس کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی کبھی موصول نہیں ہوا، گورنر کو جب استعفی موصول ہی نہیں ہوا تو اس کو منظور کیسے کرسکتا ہے۔
گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو اپنے ارسال شدہ رپورٹ میں سفارشات پیش کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وزیراعلی کا الیکشن کالعدم قراردیاجائے. جبکہ گورنر کی رپورٹ میں جو حقائق بیان کی گئی ہے اس کی روشنی میں میری آئینی طورپر رہنمائی کی جائے، اور مجھے تجویز کیا جائے کہ اس صورتحال میں مجھے کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں