کل تک گورنر خود یا اپنے نمائیندے کے زریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

Lahore High Court
لاہور ہائیکورٹ۔ فوٹو: لاہورہائیکورٹ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے کل تک پنجاب کے گورنر کو 12 تک خود یا کسی اپنے نمائیندے کے زریعے نئے منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم دے دیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے نئے منتخب شدہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کوکل رات 12بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم دیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ گورنرپنجاب کل تک خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیراعلی سے حلف لیں۔ اس دوران عدالت نے اپنے ریمارکس مین کہا گزشتہ 25 روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلی کے چل رہا ہے۔ ریمارکس میں عدالت نے مزید کہا کہ پاکستان کے صدر اور گورنرز آئین پاکستان کے تحت اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اس پات کی پابند ہے پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ فوری طور پر گورنر پنجاب کو لاہور ہائیکورٹ کا حکم بھیجا جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں