پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے لئے میں منتظر رہوں گا، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

Rana Sannaullah Talking to Media 640x480
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے میں اسلام آباد میں ان کی اسقبال کے لئے منتظر رہوں گا.
پاکستانی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان شدید بحران اور مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے، اور اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ایک فتنہ پرور آدمی اس ملک پر مسلط رہا.پی ٹی آئی کے اس نالائق اور نااہل ٹولے نے ملک کا معاشی کا بیڑہ غرق کردیا. انھوں نے مزید کہا کہ جب پی ٹی آئی کے یہ نالائق اور نااہل حلقوں میں جائیں گے تو ضرور انہیں عوام کو بتانا پڑے گا کہ مہنگائی اتنی کیوں بڑھی؟
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان میں مہنگائی کو بھی نیچے لاسکیں، اور عوام کو مزید سہولیات دے سکے. انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت نے کوئی ترقی کا منصوبہ بھی شروع نہیں کیا. جبکہ وہ لوگ صرف اور صرف ای وی ایم کا پروپیگنڈا کررہے ہیں. وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں نے ای وی ایم پر کچھ کیا ہی نہیں. انھوں نے کہا کہ کسی بھی ضمنی الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا کوئی طریقہ وضع نہیں ہوا۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 74 سالہ پاکستانی تاریخ میں پاکستانی عوام نے کوئی بدبخت ایسا نہیں دیکھا اور نہ ہی آیا ہے جس نے چاند رات کو بھی احتجاج کیا ہو. وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اس بدبخت انسان نے لوگوں کی چاند رات خراب کرنے کی کوشش کی ہے. وفاقی وزیرداخلہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے معاملات تھے جن پر ان کے اتحادیوں نے اور ان کے اپنے لوگوں نے ان کو چھوڑاہے. انھوں نے کہا اب یہ لانگ مارچ کا کہہ رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے میں اسلام آباد میں استقبال کے لیے منتظر رہوں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں