حکومت امریکی ڈالر کی اُونچی اڑان قابو کرنے میں ناکام، 200 کی حد تک پہنچ گئی

Pakistan Loan

کراچی: پاکستان میں اس وقت امریکی ڈالر بے قابو ہوگیا ہے اور اس کی قدر میں تسلسل برقرار ہے، آج ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.
مردان ٹائمز کو کراچی سٹاک مارکیٹ سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر یہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے.
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت جاری سیاسی اور معاشی سطح کی غیر یقینی صورتحال، اور موجودہ حکومت کی جانب سے سیاسی دباؤ کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جیسے اقدامات اور اس کے علاوہ آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی کے جاری خدشات کی وجہ سے آج ایک مرتبہ پھر روپے کو بے قدری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. جبکہ پاکستانی روپے کی مقابلے میں امریکی ڈالر مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔
مندرجہ بالا عوامل کے باعث پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے ریٹ 200 روپے ہوگئے۔ آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو اس کے ساتھ ہی نٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2.37 روپے کے اضافہ ہوا جسکے بعد یہ 198.11 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی. دوسری طرف امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں مزید 2 روپے مہنگا ہوکر 200 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے نہیں پاتے اس وقت تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے. اُدھر ڈالر کی اُونچی آڑان کے ساتھ ہی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی 22 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور یہ صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے کافی ہیں۔
اس حوالے سے معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی اور اس کے ساتھ ہی درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کی وجہ سے ڈالر کی طلب و رسد میں توازن بگڑگیا ہے. اور یہی وجہ ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں