پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کردیا

Election commission of-Pakistan 640x480
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ساسلام آباد: پاکستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے 23 صفحات پر مشتمل فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سے حالیہ 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ان کی نشستوں سے برطرف کردیا۔ الیکشن کمیشن نے ان 25 منحرف ارکان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کو پنجاب اسمبلی کی نشتوں سے برطرف کردیا ہے.
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کے خلاف ایک ریفرنس ارسال کی گئی تھی جس میں ان کے خلاف کاروائی کرنے کو کہا گیا تھا. آج جمعہ کے دن الیکشن کمیشن نے ان 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پنجاب اسمبلی کی نشتوں سے برطرف کردیا ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتحاب کے لئے ہونے والے حالیہ انتحابات میں ان ارکان نے پی ٹی آئی کی پالیسی کےخلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا. اس کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس ارسال کی اور ان ارکان کے خلاف کاروائی کرنے کو کہا گیا تھا.
ریفرنس پر آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تین رکنی بنچ نے متفقہ طور پر اپنا فیصلہ سنا دیا کہ پارٹی پالسی کے خلاف جانے پر ان ارکان پنجاب اسمبلی کو ان کی نشتوں سے برخاست کیا جاتا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں