ازادی مارچ: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا

PTI Workers fired trees and plants in green belt of Islamabad 640x480
پی ٹی آئی کے بعض شدت پسند عناصر نے گرین بلیٹ پر کھڑی درختوں اور پودوں کو بھی آگ لگائی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے آزادی لانگ مارچ کے دوران مختلف شہروں میں پولیس سے جھڑپوں میں سرکاری اور غیرسرکاری املاک اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا.
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد کے علاقے بلیوایریا میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے درجنوں درخت اور پودے آگ لگانے سے جھلس کر مرجھاگئے ہیں.
مزید تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں بعض شدت پسند رہنماوں اور کارکنوں کی طرف سے میٹروبس کے ٹریک پر لگے کھجور کے قیمتی درخت جلائے گئے۔ اس کے علاوہ بعض شدت پسند کرکنوں اور رہنماوں نے گرین بیلٹ پر چیڑ کے درخت بھی جلے ہیں۔
آزادی لانگ مارچ کے دوران بلیو ایریا کے مرکزی شاہراہ پر ہرجگہ ہی گندگی اور علاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں. اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ٹیلی فون تاروں کو بھی جلایا گیا ہے.


اس کے ساتھ ہی بعض ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ راستے میں پی ٹی آئی کے کارکن قیمتی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر نقصان پہنچا رہے ہیں. اسی طرح پی ٹی آئی کے جانب سے آزادی مارچ میں شریک کارکنوں نے بکتربند گاڑی کو بھی آگ لگائی اور نیوز چینلز کی ڈی ایس این جی پر بھی شدید پتھراؤ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں