عمرا ن خان نیازی پاکستان کی سالمیت کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم

PM shehbaz & Imran Khan Photo By-640x480
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو کہا کہ سیاسست کریں لیکن حد کو پار نہ کریں۔ فوٹو: فائل

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نیازی پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں اور وہ ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں.
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تازہ ترین بیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں. وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر کسی کو ثبوت کی ضروت تھی کہ عمران نیازی حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں تو اس کے لئے اُن کا تازہ ترین انٹرویو ہی کافی ہے.
اپنے ٹویٹر بیان کے زریعے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں ہرگز حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک طرف میں اس وقت ترکی میں موجود ہوں اورپاکستان اورترکی کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کررہا ہوں۔


پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اگران لوگوں کو اقتدار سے باہر نہیں نکالا گیا توپاکستان کے جوہری اثاثوں‌کوشدید خطرہ لاحق ہیں اور یہ ہم ست چھن جائیں گے. عمران خان نے انٹویو میں مزید کہا تھا کہ اگر پاکستان کا ایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے 3 ٹکڑے ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں