یوکرین کو امریکی کی طرف سے لانگ رینج میزائل سسٹم کی فراہمی جلتی پر تیل چھڑکنا ہے، روس

US missle system to be provided to Ukraine Photo By Getty Images and BBC Urdu
امریکہ کی طرف سے یوکرین کو میزائل نظام فراہم کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے جس پر روس نے شدید تنقید کی ہے۔ فوٹو: گیٹی امیجز اور بی بی سی اردو

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو امریکہ کی طرف سے لانگ رینج (یعنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے) میزائل نظام فراہم کیا جائے گا جبکہ روس کی جانب سے امریکہ پر یوکرین جنگ کو مزید طول دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
مردان ٹائمز کو کریملن سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس کے وزارت خارجہ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوو نے اپنے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ ’جان بوجھ کر جلتی پر تیل چھڑکنے‘ کا کام کر رہا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کی ایسی فراہمی ’یوکرین قیادت کی امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کی حمایت بالکل نہیں کرتی۔‘
اُدھر جرمنی حکومت کی طرف سے بھی یوکرین کو روس کے خلاف ایک فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا ہے. اس حوالے سے جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے جرمنی کے ارکان پارلیمان کو بتایا کہ جرمنی کا آئی آر آئی ایس-ٹی (IRIS-T) سسٹم جرمنی کا سب سے جدید ترین دفاعی نظام ہے. انھوں نے ارکان پارلیمان کو مزید بتایا کہ اس جدید ترین دفاعی نظام کی وجہ سے یوکرین اس قابل ہوجائے گا کہ وہ روسی حملوں کے خلاف اپنے ایک پورے شہر کا دفاع کر سکے۔
دوسری جانب روس کے وزیر داخلہ سرگئی لارؤف نے امریکی حکومت پرشدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان سے اس تنازع میں ایک ’تیسرے ملک‘ کو گھسیٹنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ امریکی کی جانب سے یوکرین کو جولانگ ریج میزائل نظام دیا جارہا ہے اس کی بدولت یوکرین کی فوج طویل فاصلے تک دشمن کو نشانہ بنانے میں مدد فراہم کی جائے گی.
واضح رہے کہ امریکہ اس سے پہلے یوکرین کو یہ ہتھیار فراہم کرنے کے لئے تیار نہیں تھا اور اسے خدشہ تھا کہ یوکرین انھیں روس کے اندر اپنے اہداف کے خلاف استعمال کر سکتا ہے. تاہم اب امریکی حکومت یوکرین کو یہ میزائل نظام دینے کے لئے راضی ہوچکا ہے اور امریکہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیؤ نے امریکہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسا ہر گز نہیں ہو گا۔
اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہتھیاروں کی یہ امداد روس کے خلاف یوکرین کو ایک بہتر پوزیشن فراہم کریں‌ گی اور اس تنازع کا کامیاب سفارتی حل تلاش کیا جائے گا.
یوکرین کوامریکی حکومت کی طرف سے ممکنہ فراہم کیے جانے والے اس میزائل نظام کے بارے میں امریکہ کے نائب سیکریٹری کولن کایل نے کہا ہے کہ یہ نظام زیادہ فاصلے پر نہایت ہی درستگی کے ساتھ دشمن کے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں. انتہائی اہم ترین اہداف کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ یہ صف اول پر لڑنے والے فوجیوں پر سے جنگ کا بوجھ ختم کرنے میں انتہائی موثرثابت ہوں گے.
اس امریکی نظام کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ نظام تقریبآ 70 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے اہداف پر متعدد میزائلوں کو لانچ کر سکتا ہے۔ اسکے علاوہ اس میزائل نظام کے بارے میں یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ روس کے ایسے مساوی نظام سے زیادہ درستی سے اہداف کو نشانہ بناتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں