اسلام آباد: پاکستان میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بڑے اضافے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اوگرا نے حکومت کو ارسال کردی۔
مردان ٹائمز کے مطابق کل سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے. جبکہ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری بھیج دی ہے.
اس بارے میں مزید خبروں کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرول کو 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹرتک مہنگا کیا جائے، تاہم زرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ حکومت صلاح مشورے کے بعد آج کرے گی۔ زرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔
یاد رہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل کی قیمت ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
Menu