وزیراعظم کی طرف سے بلوچستان کے بہادرٹرک ڈرائیور تمغہ شجاعت کے لئے نامزد

PM Shahbaz Sharif Nominated Oil Tanker Driver for Tamgha-e-shujat Photo By Twitter 640x480
وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے آئل ٹینکر کو تمغہ شجاعت کے لئے نامزد کردیا ہے۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے آئل ٹینکر کے ڈرائیور جس نے جان پر کھیل کر انسانی جانیں بچانیں، کو تمغہ شجاعت کے لئے نامزد کردیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے حصوصی معاون برائے اسٹریٹجک اصلاحات سلمان صوفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے آج صوبہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکرکے ڈرائیور فیصل بلوچ کو اپنے آفس مدعو کیا. وزیراعظم کے معاون حصوصی نے کہا کہ اس موقع پرفیصل بلوچ کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔
وزیراعطم کے معاون حصوصی سلمان صوفی نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے فیصل بلوچ سے ملاقات کی. انھوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فیصل بلوچ کی انسانی ہمدردی کے جزبے اور بے لوث بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد کیا۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے یہ بہادر ڈرائیور فیصل بلوچ نے چند دن پہلے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آتشزدہ فیول ٹینکر کونہایت بہادری سے گنجان آبادی سے دور لے جا کر سیکڑوں قیمتی انسانی جانوں کو بڑے حادثے سے بچایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں