روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

US Dollars
امریکی ڈالرز: فوٹو: فائل

کراچی: پاکیستانی روپے کی قدر میں کئی روز سے جاری گراوٹ کا سلسلہ رک گیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں اب روپے کی قدر نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
مردان ٹائمز کو کراچی بزنس مارکیٹ سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف سے قرض کا معاہدہ طے پانے اوراس کے علاوہ چین سے بھی 2.3 ارب ڈالر جلد ملنے کی خبروں کے اثرات واضح طور نظر آنے لگے ہیں۔ ان خبروں کے تنیجے میں کراچی میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 2.73 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس کے بعد ایک امریکی ڈالر 209.20 روپے کی سطح پرآگیا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور اس کے بعد اس کی قیمت 211.93 روپے کا ہوگیا تھا تاہم دوسری طرف اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3.50 روپے سے گھٹ کر 212 روپے ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے. اس معاہدے کے نتیجے میں بجٹ کا حجم 9.9 ٹریلین روپے ہو جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں