آرمی پبلک اسکول پشاور کے حملے کے ماسٹر مائینڈ عمر حراسانی بم حملے میں ہلاک

Umar Khalid Khurasani Photo BBC News 640x480
Umar Khalid Khurasani. Photo: BBC News

کابل: آرمی پبلک اسکول پشاور کے حملے کا ماسٹر مائینڈ، عمر خالد خراسانی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔
مردان ٹائمز کو کابل سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے حملے کا ایک اہم سرغنہ عمرخالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بم دھماکے میں عمرخالد حراسانی کے کے علاوہ ان کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈروں میں عمرخالد خراسانی کا شمار کیا جاتا تھا۔ گزشتہ دنوں کابل میں پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات کے دوران بھی عمرخالد خراسانی نے حصہ لیا تھا۔
عمر خالد حراسانی کی موت کی تصدیق طالبان کے رہنما احسان اللہ احسان نے بھی کردی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے عمر خالد حراسانی کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع دینے، زندہ یا مردہ پکڑنے والوں کے لیے تین ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں