منگورہ: ضلع سوات میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کئی ندی نالوں میں انتہائی اُونچے درجے کے سیلاب کی پیشنگوئی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیگر اضلاع کے ضلعی انتضامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔
مردان ٹائمز کوخیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے ملنے والی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ضلع سوات میں شدید بارشوں کے بعد دریائے سوات اور کابل میں اس وقت انتہائی اُونچے درجے کا سیلاب ہے۔ بالائی سوات جس میں کالام، بحرین، مدین وغیرہ شامل ہیں میں اس وقت صورتحال انتہائی سنگین ہے اور بحرین کے مقام پر درال خوڑ نے تباہی مجائی ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی طرف سے دریائے سوات کے ندی نالوں میں ‘اونچے درجے کے سیلاب’ کی پیشگوئی کی گئی ہے اور سوات، دیر لوئر، مالاکنڈ، مہمند، پشاور، چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اُدھرصوبہ بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش جاری ہے اور اس کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے جس کےباعث وہاں پر فون اور انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
بلوچستان مٰیں شدید بارشوں کی وجہ سے موسم اور مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث کوئٹہ ایئرپورٹ میں پی آئی اے کے آپریشنز معطل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب اس وقت بھی ضلع سوات میں بارش جاری ہے جس کی وجہ سے دریائے سوات میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ سیلابی پانی نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو ملیا میٹ کردیا ہے۔ دریائے سوات میں سیلاب کی وجہ سے کئی ہوٹل مکمل طور پر دریا برد ہوگئے ہیں اور اس کا نام و نشان مٹ چکے ہیں۔
سوات سے ملنے والی صورتحال کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے کھڑی چاول کی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
Menu