نوشہرہ: ڈپٹی کمشنر ضلع نوشہرہ میر رضاء، کمشنر پشاور اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہزاد اکبر کی واپڈا حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد ورسک ڈیم اور تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کردی گئی ہے۔
مردان ٹائمز کو ضلع نوشہرہ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع نوشہرہ کے رہائشیوں کے لئے ایک بڑی اور اچھی خبر آگئی ہے۔ واپڈا حکام تربیلا ڈیم اور ورسک ڈیم میں پانی کی اخراج میں کمی پر رضامند ہوگئے ہیں اور پانی کے اخراج میں کمی بھی کردی ہے جس سے دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ جناب شہزاد خان بنگش، ڈپٹی کمشنر ضلع نوشہرہ میر رضاء اورکمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی واپڈا حکام سے کامیاب بات چیت ہوگئے ہیں جس کے بعد دونوں ڈیمز سے پانی کی اخراج میں کمی کی ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں بڑے ڈیموں میں پانی کے اخراج میں کمی کے بعد دریاٸے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ جناب شہزاد خان بنگش,کمشنر پشاور ڈویژن جناب ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء کی واپڈا حکام سے کامیاب بات چیت کے بعد دونوں ڈیمز سے پانی کی اخراج میں کمی کی ثمرات آنا شروع, دریاٸے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کی سطح کم ہونا شروع.
— Deputy Commissioner Nowshera (@DCNowshera) August 27, 2022
ضلعی انتظامیہ ضلع نوشہرہ کے مطابق واپڈا حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد واپڈا نے دونوں ڈیموں کے اخراج میں کمی کردی ہے جس سے تربیلا ڈیم سے پانی کی اخراج کم ہونے کے بعد دریاٸے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کی سطح کم ہونا شروع گئی ہے۔
تربیلا ڈیم سے پانی کی اخراج کم ہونےکےبعد دریاٸے سندھ میں خیرآبادکےمقام پرپانی کی سطح کم ہونا شروع, دریاٸے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے دریاٸے کابل سےدریاٸےسندھ میں پانی کی ڈسچارج باآسانی ہوجاٸیگا جس سےدریاٸے کابل میں پانی کی سطح اگلے دوگھنٹوں میں کم ہونا شروع ہوجاٸیگا۔
— Deputy Commissioner Nowshera (@DCNowshera) August 27, 2022
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور ایریگیشن حکام کا کہنا ہے کہ دریاٸے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے دریاٸے کابل سے دریاٸے سندھ میں پانی کی ڈسچارج باآسانی ہوجاٸیگا۔ متعلقہ حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے دریاٸے کابل میں پانی کی سطح اگلے دوگھنٹوں میں کم ہونا شروع ہوجاٸیگا۔