سیلاب سے بھرپور طریقے سے نمٹنے کے لئے وسائل چاہیے، وزیراعظم

PM Shabaz Sharif Photo Twitter 640x480
وزیراعظم میاں شہباز شریف۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں غیرمعمولی بارشوں کے وجہ سے سیلاب نے جو تباہ کاریاں پھیلائی ہے اس کے لئے وسائل کی ضرورت ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ملک میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل درکار ہیں۔ انھوں نے کہا اس سلسلے میں ہمارے دوست ممالک سیمت کئی برادر ممالک نے انھیں فون پر رابطے کیے ہیں اور کہا ہے کہ ہم اس سمشکل میں آپ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مزید کہا یہ سب ہو رہا ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی بیرونی سفارتکاروں کو سیلاب سے ہونے والی تباہی کی صورتحال دکھائی۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معاشی صورتحال ایسی ہے کہ اب چھینک بھی مارنی ہو تواس کے لئے آئی ایم ایف سے پوچھنا پڑے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معزز قومیں اس طرح آگے نہیں بڑھ سکتی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگرہم نے بطور قوم زندہ رہنا ہے تو یہ آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں