برطانیہ کا پاکستان متاثرین کے لئے مزید 15 ملین پاونڈز امداد کا اعلان

Nowshera Flood Images Photo File 640x480
پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے برطانیہ نے 15 ملین پاونڈز اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب سے متاثرین کے لئے برطانوی حکومت نے امداد کا اعلان کیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان کو مزید 15 ملین پاؤنڈز امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس بات کا اعلان اسلام آباد میں برطانیہ کے سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو سیلاب متاثرین کو دی جانے والی یہ مدد اقوام متحدہ کی طرف سے دی جانے والی مدد کے دس فیصد سے زائد ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں