محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک مرتبہ پھر خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کی پیشنگوئی

Rainy weather Photo File 640x480
محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں اگست کی تباہ کن بارشوں کے بعد ایک بار پھر ستمبر کے مہینے میں تیز بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں آج سے تیز بارشوں کی اطلاع دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری ہرے گا۔
اس سلسلے میں صوبائی ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے احتیاطی تدابیر اور ہنگامی صوتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی طرف سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ موسمیات نے تیزبارشوں کی پیشگوئی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اس کےعلاوہ ان بارشوں کے نتیجے میں بعض شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اوروہاں پر موجود برساتی نالوں میں پانی کے بہاو میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈائکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کومراسلے میں ہدایت جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ صوبے کی جن علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جا ئے۔
مراسلے میں سیاحوں کو بھی احتاطی تدابیر اپنانے کے لئے کہا گیا ہے کہ وہ دوران سفرحتیٰ امکان احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال اور ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 یا واٹس ایپ نمبر03164261700 پردیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں