عمران خان کی سابق امریکی سفارتکار سے اہم ملاقات

US Ambassador and Imran Khan Meeting Photo File 640x480
پی ٹی آئی چئیرمین اور امریکی سفارتکار کی بنی گالہ میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ایک سابق امریکی سفارت کار، سی آئی اے تجزیہ کار اور لابئیسٹ رابن رافیل سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔
مردان ٹائمز کو اسلام آباد سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آج ایک سابق امریکی سفارتکار، سی آئی اے تجزیہ کار اور لابئیسٹ رابن رافیل سے ایک اہم ملاقات کی ہے.
مردان ٹائمز کو اس سلسلے میں ملنے والی مزید خبروں کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے رابن رافیل کی ملاقات آج دوپہر بنی گالہ میں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ یہ امریکی سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار رابن رافیل کو 1993 اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و سطی ایشیائی امور تعینات کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں