ایک بار پھر ڈالر کو پر لگ گئے، 236 روپے تک پہنچ گیا

US Dollars
امریکی ڈالرز: فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں اس وقت امریکی ڈالر کو پھر سے پر لگ گئے ہیں اور ایک امریکی ڈالرپاکستان کے 236 روپے کے برابر ہوگیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر نہ سنبھل سکی، اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کے مزید مہنگا ہونے کا سفر جاری رہا۔ جبکہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 235 روپے 88 پیسے کی سطح پرآگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دن بھی اسی طرح روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار رہا تھا اورا مریکی ڈالر انٹر بینک میں 2 روپے 40 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں