وزیراعظم شہباز شریف کی بھارتیوں پر طنز، قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

Shahbaz Sharif PML (N) President
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کے بعد بھارتیوں کی دُکھتی رَگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف قومی کرکٹ ٹیم کے ہر میچ پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور جیت پر سراہتے بھی ہیں۔
گزشتہ روز جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے میچ جیتا تو اس پر بھارت کو اُن کی پاکستان کے ہاتھوں ہوبہو ہونے والی شکست یاد دلا دی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کوان کی شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلے 152 پر صفر وکٹ اور اب 203 پر۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عبرتناک شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان کھیلے جانے والے اس ٹی-20 میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے 88 رنز کی فتح کی بدولت پاکستان نے کوئی وکٹ کھوئے بغیر 200 رنز کا ہدف آسانی کے ساتھ حاصل کرکے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل پاکستانی اوپنرز بابراعظم اورمحمد رضوان کی جوڑی نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف دوسری اننگ میں 152رنز کا ہدف بغیر وکٹ کھوئے حاصل کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں