مسلم لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے سینیٹر کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

Ishaq dar taking oath of senator Photo Twitter 640x480
مسلم لیگ (ن) کے رنما اسحاق ڈار سینیٹ کی رکنیت کا حلف اُٹھاتے ہوئے۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج بطور سینیٹر حلف اٹھالیا، سینیٹ میں اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان کی طرف سے چور چور کے نعرے بازی کی گئی اور شدید احتجاج کیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق سینیٹ چئیرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں پاکستان میں اس وقت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے اور اس میں شرکت کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار دیگر وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نزیر تارڑ کے ہمراہ نذیر تارڑ کے چیمبر میں پہنچے. اس موقع پر لیگی رہنماوں کی نہایت گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا اور گلے میں پھولوں کا ہار پہنایا گیا۔
اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار جب ایوان میں پہنچے تو پی ڈی ایم میں شامل حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر ان استقبال کیا، جبکہ اپوزیشن ارکان کی طرف سے شدید نعرے بازی کی گئی۔ بعد میں سینٹ کے چیئرمین نے اسحاق ڈار کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے مدعو کیا اور ان سے سینیٹ کی رکنیت کے عہدے کا حلف لے لیا۔
حلف برداری کے دوران پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا۔ پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے چیئرمین کی ڈائس کا گھیراؤ بھی کرلیا گیا تاہم اپوزیشن کی اسی شور شرابے کے دوران ہی اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پراپوزیشن اراکین کی جانب سے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ اسحاق ڈار کی حلف برداری کے موقع پرشیم شیم کی نعرے بازی بھی کی۔ سینیٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی نے اپنی بہت کوشش کی اپوزیشن ارکان کو چپ کرانے کی مگر کسی نے ایک نہ سنی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں