اسلام آباد: پاکستان میں سیاسیت کے میدان میں اعلیٰ شخصیات کی خفیہ گفتگو افشا ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اس مرتبہ آڈیو لیگ میں کوئی اور نہیں بلکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی خفیہ آڈیو کا اضافہ ہوگیا.
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی یہ آڈیو ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ سائفر کے معاملے پر ہوئی تھی جو کہ افشا ہوگئی ہے۔
آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سائفر کے معاملے پراپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کواس بارے میں حکمت عملی بتا رہے ہیں۔ اس لیک شدہ آڈیو میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے صرف اس پر کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا۔
عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے عمران خان کو کہا کہ سائفرکے معاملے پر ایک میٹنگ کرلیتے ہیں، جس میں شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے، وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے توآن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے۔
آڈیو لیک میں وہ مزید کہتے ہیں کہ اس کو سفارتی زبان میں تھریٹ کہتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ پھراس بارے میں تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کردینگے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی آڈیو میں وہ مزید کہتےہیں کہ ‘ تجزیہ یہ ہوگا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے، دیکھیں پھر منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا، اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے، تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فاراسٹیٹ ہیں، آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نہ رہے اوربیوروکریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے۔’
آڈیو میں دونوں کے درمیان اس بات کی بھی انکشاف ہوئی ہے کہ ‘عمران خان نے کہا کہ اس میٹنگ میں شاہ محمود ، آپ (اعظم خان) میں اورسیکرٹری خارجہ سہیل محمود ہوں گے، اینی ہاؤ، اسے فارن سازش بنادیتے ہیں۔’
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیوز لیک ہوئی ہیں۔ وزیراعظم کی ان افشا کی گئی آڈیوز میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لیے جانے اور اس کے ساتھ ہی مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات ہوئے ہیں۔
عمران خان نے وزیراعظم کی آڈیو لیکس پر کہا تھا کہ اس بارے میں مزید آڈیوز جمعرات کو آنے والی ہے لیکن اس مرتبہ عمران خان کی آڈیو لیک ہوگئی ہے۔
Menu