اسلام آباد: ایون فیلڈ کیس میں اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کردیا اور ساتھ ہی مریم نواز کی نااہلی بھی ختم ہوگئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ کیس کی سماعت ہوئی جس پر اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ آج کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انھیں بری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس پہلے مریم نواز کو سنہ 2018 میں آٹھ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس سے پہلے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہوچکے ہیں اور ڈیویژن بینچ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
Menu