توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

Imran Khan Speech Photo File 640x480
پی ٹی آئی رہنما عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کی الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دے دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کی الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔ آج توشہ خانہ کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پریہ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اس فیصلے میں کیا کہا گیا ہے؟
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نااہل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان اب رکنِ قومی اسمبلی نہیں رہے، اور ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔
مردان ٹائمز کو اس سلسلے میں حاصل ہونے والی خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا ہے اس لئے ان کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے حوالے سے بھی کاروائی کی جائے گی۔
دن کے 11 بجے پاکستان کے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا
آج جمعہ المبارک کے دن پاکستان کے الیکشن کمیشن کی طرف سے توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے طلب کیا گیا ایک اہم اجلاس 11 بجے معقد ہوا۔ الیکشن کمیش کے اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔
الیکشن کمیشن کی اجلاس کے دوران توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آگاہ گیا کہ حالات کو کنٹرول کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اور اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز، ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں