وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج چین کے دورے پر روانہ

PM Shahbaz Sharif leaving for China Photo Facebook 640x480
وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ۔ فوٹو: فیس بُک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چین روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت اہم شعبوں خصوصاً سی پیک پر مرکوز ہو گی۔
مردان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اگاونٹ سےایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں آج بیجنگ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں، اس وقت جب ساری دنیا کئ چیلنجز سے نبرد آزما ہے، تو ایک ایسے وقت میں پاکستان اور چین دوست اور شراکت دار کے طور پر کھڑے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا کہ کہا کہ چین میں سی پی سی کانگریس کے بعد مدعو کیے گئے چند رہنماؤں میں شامل ہونا اعزاز ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت اہم شعبوں خصوصاً سی پیک پر مرکوز ہو گی۔ سی پیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنائے گی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں