وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

PM Shahbaz Sharif 640x480
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں عمران خان کے ساتھ فائرنگ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب سے اس حوالے سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ چند گھنٹے پہلے عمران خان وزیرآباد میں پرانی کچہری چوک پر لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ اس واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق وہاں پر ایک نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے جا رہا تھا جس نے فائرنگ کھول دی۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مارچ کے شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی۔
اب تک آنے والی خبروں کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں 9 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بھروکی چیمہ سے تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں