وزیراعظم شہباز شریف کلائمٹ امپلیمنٹیشن سمٹ میں شرکت کیلیے مصر پہنچ گئے

PM Shahbaz reached Misar for climate change summit Photo facebook 640x480
وزیراعظم شہباز شریف کلائمیٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو: فیس بک

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ’’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ‘‘ میں شرکت کے لیے اپنے ٹیم کے ہمراہ مصر پہنچ گئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ “شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ” میں شرکت کے لیے مصر کے تفریحی شہر شرم الشیخ پہنچے گئے ہیں۔
وزیراعظم کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے پر مصر کے اعلٰی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ افسران نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان جس اجلاس کے لئے مصر پہنچ گئے ہیں یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی 27 ویں کانفرنس (COP-27) کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ COP-27 کی مصری صدارت کی دعوت پر، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 8 نومبر 2022 کو اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ ’’کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ابیبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز‘‘ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کریں گے۔
مصر میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی تقاریب سمیت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کے لیے گول میز میں بطور اسپیکر بھی شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ میاں شہباز شریف 7 نومبر کو سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی میزبانی میں ہونے والا ایک اور اہم اجلاس ’’مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ‘‘ میں شرکت کریں گے۔
پاکستانی وزیر اعظم سمٹ میں براہ راست شرکت کے علاوہ سائیڈ لائنز پر کئی دنیا کے دیگر بڑے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ کوپ 27 کا انعقاد ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلابوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ اور دنیا کے دیگر حصوں میں لاکھوں لوگ موسمیاتی تبدیلی کے شدید منفی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں