جی-20 اجلاس: چینی صدر نے کینیڈین وزیراعظم کو ڈانٹ پلا دی

China president talking in hot mode with Canadian pm photo File 640x480
چینی صدر شی جنگ پنگ اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان ملاقات۔ فوٹو: فائل

بالی: انڈویشیا کے سیاحتی شہر بالی میں حالیہ منعقد ہونے والی اجلاس میں چینی صدر اور کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کے درمیان بات چیت کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت سامنے آیا جب دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے مندرجات لیگ ہوگئے جس پر چین کے صدر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں حالیہ ہونے والی اجلاس میں چینی صدر شی جنگ پنگ اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ سامنے آیا ہے جس میں چینی صدر نے کینیڈین وزیراعظم کو سخت ڈانٹ پلا دی ہے۔
انڈونیشیا کے شہر بالی سے مردان ٹائمز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب چائنیز صدر شی جنپنگ اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے درمیان باہمی سطح پر ہونے والی بات چیت کے مندرجات لیک ہو گئے جس پر چائنیز صدر شدید ناراض ہوئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پردیکھا جا سکتا ہے کہ اس صورتحال پر چائنیز صدر سیخ پا ہیں۔ اور انھوں نے ہاتھوں کے اشاروں اور ترجمان کی مدد سے کینیڈین وزیراعظم پر ایک سخت انداز میں طبیعت صاف کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین کے صدر لیک ہونے والی مندرجات پرسخت ناراض ہیں اور وہ کینیڈین وزیراعظم کو بتا رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی بات چیت کینیڈین پریس میں لیک ہوئی۔
دونوں رہنماوں کے درمیان لیک ہونے والی مندرجات کے چائنیز صدر شی جنگ پنگ اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے درمیان طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرف چین کے صدر نے کینیڈین وزیراعظم کو ایک ملازم کی طرح ہدایات دے رہیں ہیں اور وہ باادب کھڑا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں