شرم الشیخ: پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے لئے کی گئی کوششیں رنگ لے آئی اور مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری اجلاس میں دنیا کے سربراہان موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کے ازالے کے لئے فنڈز قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
مردان ٹائمز کو مصر کے شرم الشیخ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں ہیں، اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک نے ترقی یافتہ مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے۔
گزشتہ رات کو مردان ٹائمز کو ملنے والی خبروں کے مطابق مصر کے شہر شرم اشیخ میں دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا۔
It’s been a long 30-year journey from demand to formation of the Loss & Damage Fund for 134 countries. We welcome today’s announcement 📣 and joint text hammered out thru many nights. It’s an important first step in reaffirming the core principles of #climatejustice @COP27P 1/4 pic.twitter.com/ErNDRLnLCt
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 20, 2022
اس سلسلے میں پاکستان کے وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے بھی اس معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ موسمیاتی انصاف کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 134 ملکوں کے لیے فنڈ قائم ہونے میں 30 سال کا طویل عرصہ لگا۔