اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں، وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ انہوں نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا کہ صدرِ مملکت عارف علوی نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے، لیکن ان کی اس کام سے عارف علوی اور عمران خان بے نقاب ہوگئے ہیں۔
وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کرسکتا ہے۔ وزیرداخلہ نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو لوگوں نے لاہور سے لے کر وزیرآباد تک مسترد کیا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس خفیہ اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف دھرنا دینا چاہتی ہے۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے، پاکستان تحریک انصاف والے ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف ہرگز نہ پہنچائے۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پی ٹی آئی والے دھرنا میں راستے بند نہیں کرے گی، لیکن اگر انھوں نے ایسا کیا تو پھر وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی۔
Menu