بددیانتی کی بنیاد پر سمدھی کے اثاثے جنرل باجوہ سے منسوب کئے گئے، آئی ایس پی آر

General Qamar Javed Bajwa Photo File 640x480
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک خاص گروپ کی جانب سے نہایت بد دیانتی اور چالاکی کے ساتھ آرمی چیف جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور خاندان کے اثاثوں کو آرمی چیف اور اُن کے خاندان سے منسوب کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کے خلاف پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک خاص گروپ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد و شمار شیئر کیے گئے ہیں، آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس خاص گروپ کی جانب سے جاری کردہ یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں، تاکہ پاک فوج کے خلاف عوام میں اشتعال اور نفرت پیدا کیا جا سکے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بد دیانتی کے ساتھ آرمی چیف جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اوراُن کے فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف اور اُن کے خاندان سے منسوب کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ یہ سراسر ایک غلط قسم کا تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل باجوہ کے 6 سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ یہ قطعی طور پرجھوٹ، کھل کر حقائق کے منافی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ان کی اہلیہ اور خاندان کے ہر فرد کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ طورپر ڈکلیئرڈ ہے، جبکہ پاکستان کے آرمی چیف اور اُن کے اہلِ خانہ باقاعدگی کی بنیاد پر ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔
آئی ایس پر آر نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آرمی چیف اور ان کے اہلِ خانہ ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں