سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور

Faiz Hameed Retirement application approved Photo The News 640x480
لیفٹنٹ جنرل فیض حمید۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست چند دن پہلے راولپنڈی میں موجود جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی۔
مردان ٹائمز کو اس حوالے سے جو اطلاعات موصول ہوئی ہے اس کے مطابق وزارت دفاع نے سابق آئی ایس آئی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم کو بھجوائی تھی، جس کو وزیراعظم وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اس سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان، جو کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل ہوچکے ہیں، کے دور میں کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کو جو نام موصول ہوئے تھے، اس فہرست میں ان کا نام بھی شامل تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں