سپریم کورٹ کے حکم پر ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا

Supreme Court of Pakistan Photo BBC Urdu 640x480
پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی عمارت کا بیرونی منظر۔ فوٹو: بی بی سی اُردو

اسلام آباد: پاکستان کےسپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں صحافی ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، ارشد شریف قتل کیس کی یہ ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کی گئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے سپریم کورٹ کے حکم پر صحافی ارشد شریف قتل کیس کا ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر درج کی گئی ایف آئی آر میں تین افراد خرم ،وقاراحمد ، طارق احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے یہ حکم صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے میں از خود نوٹس کی سماعت کے دوران دیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران عدالت عطمیٰ کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آج ہی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی اورمزید کہا سیکریٹری داخلہ آج ہی ایف آئی آر درج کریں۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کی گئی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ کینیا میں کی جانے والی تحقیقات پر رپورٹ کل تک جمع کرائیں۔ ارشد شریف قتل کیس کی ‏سماعت پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بنچ نے کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں