اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم ہاوس میں اہم ملاقات کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جمیعت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم ہاوس میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔
زرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں دونوں رہنماوں کےدرمیان ہونے والی بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے۔
Menu