پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط

PM Shahabz Sharif and Tajiksitan President Meeting Photo Twitter 640x80 (1)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان کےدارلخلافہ اسلام آباد میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کے سلسلے میں ایک تقریب منعقدہ کی گئی جس میں میں وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے شرکت کی۔
معاہدوہ پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور پاکستان کو تاجکستان کی عوام کا دوسرا گھر قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، جبکہ اس کے علاوہ ہم مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کا فروغ چاہتا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ وسط ایشیا میں تاجکستان اہم ملک ہے، ہم کاسا 1000 منصوبے کی جلد تکمیل کے خواہشمند ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران تاجک صدر نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں، تاجک صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔
تاجک صدر امام علی کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک یک جان دو قالب ہیں۔
تاجکستان کے صدر امام علی نے اس تقریب میں مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹیں گے. انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے پہلے جب تاجک صدرامام علی رحمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو وفاقی وزیرتجارت نوید قمر نے ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔
اس کے بعد تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پرگارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔ تاجکستان کے صدر نے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدرکا خیر مقدم کیا۔
دونوں ممالک کے سربراہان کی اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی اور سیرحاصل گفتگو ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں