اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے عرب ملک سے توشہ خانہ میں اربوں روپے کی زیورات حاصل کئے اور اسکو اونے پونے داموں بیچ کر رقم ہتھیا دی۔
مردان ٹائمز کو تازہ ترین خبروں کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سلسلے میں مزید نئی اور تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دنیا نیوز ٹی وی چینل کے اینکر کامران شاہد نے ‘آن دی فرنٹ’ میں انکشافات کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سلسلے میں اربوں روپے کی اسکینڈل پکڑا ہے۔
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان کی تاریخ میں توشہ خانہ کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے’۔ انھوں ٹویٹر پوسٹ میں مزید بات کی کہ سابق وزیراعظم نے 6 بلین روپے کی مالیت کی زیورات مخض ملین میں حاصل کئیں۔
Tosha Khana BIGGEST SCAM — An ex PM allegedly took more than 4 BILLION worth of Royal Jewellery in few millions — evidence and reports exclusively on tonight’s ON THE FRONT LIVE AT 8:03 only on Dunya news
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) December 14, 2022
دنیا نیوز کے صحافی کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں مزید خوفناک انکشافات کرتے اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کیسے توشہ خانہ سے چھ ارب کے تحائف ڈیڑھ کروڑ میں حاصل کئے گئے اور کیسے عرب ممالک سے ملنے والے تحائف کوڑیوں دام بیچے گئے۔
دُنیا نیوز کے صحافی کامران شاہد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک عرب دوست ملک سےملنے والی 6 ارب روپے مالیت کی تخائف ملی اور عمران خان نے ان تخائف کی قیمت پاکستان میں ایک لوکل جیولر سے 3 کروڑ روپے لگائی اور پھر اس کے بعد اس کی آدھی قیمت میں ان تخائف کو حاصل کی گئیں۔