لکی مروت میں دہشتگردوں کی جانب سے تھانے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

Terrorist atack on laki marwat Police station Photo Express news 640x480
لکی مروت میں دہشتگردوں نے تھانے پر حملہ کیا جس سے 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پشاور: ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی طرف سے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
مردان ٹائمز کو ضلع لکی مروت سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے لکی مروت کے علاقے میں موجود تھانہ برگی پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
اس حوالے پشاور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ برگی پر حملے کو دوران تھانہ میں موجود پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ کے زریعے تھانے پر حملہ کیا۔
تھانہ برگری پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورمتعلقہ علاقے سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
تھانہ برگی پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں تھانے کا محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔ اسی طرح اس حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیر نواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایسی اطلاعات بھی آرہی ہے کہ گزشتہ روز ہی اس علاقے میں دو افراد کو ذبح کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ مہینے بھی تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں