بنوں میں جاری ہنگامی صورتحال پرہماری پوری نظر ہے، مدد کے لیے تیار ہیں: امریکہ

nedprice-640x480
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن ڈی سی: امریکہ نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کینٹ میں سی ڈی ڈی کےدفتر پر شدت پسندوں کے قبضے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کی صوتحال پر ہماری پوری نظر ہے اور ہم پاکستان کی ہرقسم کی مدد کو تیارہیں۔
مردان ٹائمز کو امریکی دارلخلافہ واشنگٹن ڈی سی سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ضلع بنوں کے کینٹ میں جاری ہنگامی صورتحال سے بخوبی واقف ہے اور اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ وہ ذمہ داروں سے یرحکومتی غمالیوں کی فوری رہائی پر زور دیتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ میں انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور امریکہ افغانستان میں اور پاک افغان سرحد کے ساتھ موجود دہشتگردوں سمیت ایسے ’مشترکہ چیلنج‘ میں ایک دوسرے کے قریبی شراکت دار ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی بریفنگ میں مزید کہا کہ امریکہ نے اس چیلنج سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت کی بھرپور مدد پہلے بھی کی ہے اور وہ اس بار موجودہ صورتحال یا اسکے علاوہ وسیع تر صورتحال سے نمٹنے میں بھی پاکستانی حکومت کی مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔
اپنے پریس بریفنگ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت سے استفسار کیا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے شمال مغربی حصے میں گزشتہ چند مہینوں سے دہشتگردی کے واقعات میں شدید اضافہ ہوگیا ہے جس کے دوران کئی پولیس اہلکار اور پاک فوج کے جوان شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں