پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی غیراخلاقی اور قابلِ اعتراض گفتگو پر مبنی تین مبینہ آڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش

Imran khan pti leader photo Twitter 640x480
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ میں خرد برد کے نئے اور مزید انکشافات کامران شاہد کے زبانی۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سوشل میڈیا پر غیراخلاقی اور قابل اعتراض گفتگو پر مشتمل تین آڈیوز وائرل ہوگئی جس میں وہ مبیہ طور کسی عورت سے غیراخلاقی گفتگو کررہا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی تین مبینہ آڈیوزسوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تازہ ترین آڈیوز میں مبینہ طور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی آواز میں غیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض گفتگو کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم عمران خان کی شرمناک آڈیوز سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آگ بگولہ ہوگئے ہیں اوران غیراخلاقی اور قابل اعتراض آڈیوز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عمران خان کے حق اور مخالفت میں بحث جاری ہے۔
اُدھر پنجاب کی حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا ان آڈیوز کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب بھی کوئی مشکل فیصلے کرتے ہیں تو آڈیو ویڈیو کی گونج سنائی دیتی ہے
ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بلیک میل کرنے کیلئے یہ سب کیا جاتا ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال سب سے زیادہ ہوا ہے، اور اسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اس قسم کی آڈیوز بنائی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گھٹیا قسم کا پروپیگنڈا کرنے والوں کو عوام جواب دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں