وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

Mian Shehbaz Sharif Photo Facebook 640x480
میاں شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن)۔ فوٹو: فیس بُک

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاق کے زیرانتظام سرکاری عمارتوں کی بجلی جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری عمارتوں کی بجلی نظام کوجلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انھوں نے شمسی توانائی کے استعمال سے متعلق منعقد ہونے والے اجلاس میں یہ بات کہی ہے، انھوں نے اس اجلاس میں یہ ہدایات بھی کی ہے کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل میں جتنے بھی درپیش عملی مسائل ہیں ان کو موثر طریقے سے حل کیا جائے اور ان کے لئے ایک جامع حکمت عملی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں شمسی توانائی کا استعمال ہی پاکستان کی توانائی بحران اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے جیسے مسائل کو موثر طریقے سے حل کر سکے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں