لاہور: پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا زور توڑنے کے لیے پنجاب کے بااثر سیاسی شخصیات متحرک ہوگئی ہیں، ان کی سرگرمیوں کا محور پنجاب میں پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں ایک نئی سیاسی پارٹی کا قیام ہے جس کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا زور توڑنے کے لئے اہم شخصیات متحرک ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں اہم شخصیات نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں۔
زرائع کے مطابق نئی جماعت کی تشکیل کے لئے اہم اور بااثر شخصیات کے درمیان رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم وچراغ نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور سابق ارکان بھی آئیندہ عام انتخابات سے قبل شمولیت اختیار کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے باغی ارکان جہانگیر ترین، عبدالعلیم خاں اور چوہدری سرور گروپ کے لوگوں کو نئی پارٹی میں اہم سیاسی عہدے دیے جائیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کی قیادت پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرے گی، جبکہ یہ خبریں آرہی ہیں کہ نئی جماعت آئیندہ عام انتخابات میں اپنے علیحدہ انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ اسی ظرح نئی سیاسی جماعت آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں حصہ لے گی۔
مردان ٹائمز کو ذرائع سے یہ خبریں بھی موصول ہوئی ہیں کہ نئی جماعت پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے مظبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ اس کے لئے نئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اور جنوبی پنجابنئی جماعت کواسکا اہم ٹارگٹ دیا جائے گا کہ وہ پنجاب اسمبلی میں کم از کم 40 سے 45 سیٹیں حاصل کرے۔
مردان ٹائمز کو ذرائع مزید خبروں کے مطابق اس نئی سیاسی جماعت کو یہ ٹارگٹ بھی دیا جائے گا کہ وہ قومی اسمبلی کی کم از کم 15 سے 20 نشستیں جیتیں، اور نئی سیاسی جماعت کی جیت کی صورت میں صوبہ پنجاب میں اگلا وزیراعلی بھی اسی جماعت سے ہی لئے جانے کا قوی امکانات ہیں۔
Menu