پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور

National Assembly Session
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 قومی ارکان کے استعفی منظور کر لیے۔
مردان ٹائمز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری کے استعفے منظور کیے ہیں۔
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ان 35 ارکان اسمبلی میں یہ لوگ بھی شامل ہیں اور ان کے نام درجہ زیل ہیں،
حیدر علی خان، سلیم رحمٰن، صاحبزادہ صبغت اللّٰہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شیر اکبر خان، علی خان جدون، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی اور فیض الحسن کے استعفے بھی منظور کیے ہیں۔


اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جن ارکان کے استعفے منظور ہوئے ہیں ان میں شوکت علی، عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللّٰہ، ملک کرامت کھوکھر، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، مخدوم خسرو بختیار، عبدالمجید خان، اسما قدیر اور منورہ بی بی بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں