ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لئے پاکستان سے امدادی سامانہ روانہ

Pakistan Chartered airoplane ready to fly for Turkey and syrian affected peoples with relieaf aid Photo AP and ISPR.
پاکستانی طیارہ ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے تیار کھڑا ہے۔ فوٹو: اے پی، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے پاکستان کی طرف سے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وفاقی ادارے نیشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک اعلامہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے شامی زلزلہ متاثرین بہن بھائیوں کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کی گئی ہے جس میں خیمے اور کمبل شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ امدادی سامان اسلام آباد ائیر پورٹ سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا جبکہ مذید امدادی سامان بذریعہ روڈ شام اور ترکی کے لیے جلد روانہ کیا جائے گا۔
وفاقی ادارے نیشنل مینجمینٹ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق شام میں یہ امدادی سامان پاکستان کے سفیر شاہد علوی وصول کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں