عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کا ترجمان نہ بنیں، رانا ثنااللہ

Rana Sana Ullah PMLN Photo Facebook
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ عارف علوی صدر مملکت پاکستان بنیں، اور عمران خان کا ترجمان نہ بنیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رنا ثنااللہ نے مزید کہا کہ عارف علوی صدر کے منصب کی عزت کا پاس کریں، پہلے بھی عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر سے آئین شکنی کرائی اور سپریم کورٹ نے اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا تھا۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدہ میں بدلنا افسوسناک ہے۔ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کے بارے میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ "صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں
عارف علوی الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار میں مداخلت کر رہے ہیں”۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس شریک جرم ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں