صدر عارف علوی ’آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ

Rana Sannullah Interior Minister 640x480
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرعارف علوی ’آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں، الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں مزید کہا ہے کہ عارف علوی الیکشن کی تاریخ کے معاملے میں خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، وہ الیکشن کمیشن کو غیرقانونی اور غیرآئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتے۔


وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ نے ٹویٹرصدر مملکت عارف علوی کو جھاڑ پلاتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے، عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں